ابنا: کويت کي رويت ہلال کميٹي نے اعلان کيا ہے کہ منگل کو پہلي شوال اور عيد الفطر ہےـ سعودي عرب کے اکثر علاقوں ميں بھي آج عيدالفطر کي نماز پڑھي گئي جبکہ القطيف کي رويت ہلال کونسل کے مطابق شيعہ علاقوں ميں رويت ہلال ثابت نہيں ہوسکي ہے لہذا ان علاقوں ميں آج رمضان المبارک کا آخري دن تھا اور بدھ کو عيدالفطر کا اعلان کيا گيا ہے -
شام کے دار الحکومت دمشق کے قاضي نے بھي منگل کو عيدالفطر قرار ديا اور اس ملک کے مختلف شہروں ميں عيدالفطر کي نماز ادا کي گئي-
قطر، متحدہ عرب امارات، الجزائر اور يمن ميں بھي منگل کو عيد منائي گئي ـ اسي کے ساتھ بحرين اور عراق کے اہل سنت مسلمانوں نے آج عيدالفطر منائي جبکہ شيعہ مسلمان بدھ کو عيدالفطر منائيں گے - مصر ميں حسني مبارک کي حکومت کے خاتمے کے بعد منائي جانے والي پہلي عيد ميں کثير تعداد ميں لوگوں نے نماز عيد الفطر ميں شرکت کي ـ
منگل کے روز قاہرہ ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے نماز عيد ادا کي اور ايک دوسرے کو عيد کي مبارکباد پيش کي ـ نماز عيد کے بعد قاہرہ ميں لوگوں نے التحرير اسکوائر پر جمع ہوکر عوامي انقلاب کي حمايت ميں نعرے لگائےـ
.............
/169